درخواست کا خاکہ۔درخواست کا پیٹرن اور اہم چند اہم نکات |
درخواست کا خاکہ،پیٹرن اور درخواست لکھنے کا طریقہ
امتحان میں اچھے نمبر حاصل کرنے کے لیے اہم نکات
1.درخواست کو غیر ضروری طول نہ دیں۔صرف اہم باتیں لکھیں۔
2.کوشش کریں درخواست نئے صفحے سے شروع کی جائے۔
3. پہلی سطر میں جس شخص
کودرخواست دی جارہی ہے اس کے نام کے ساتھ جناب یا صاحب میں سے ایک لفظ
استعمال کریں۔مثال کے طور پر بخدمت جناب پرنسپل ،بخدمت جناب ڈپٹی کمشنر لکھیں۔
4.اپنے کالج یا شہریا علاقہ کا نام تحریر نہ کریں۔ اس کی بجائے الف ۔ب ج
لکھ دیں۔جیسے مثال کے طور پر
بخدمت جناب پرنسپل،الف ۔ب۔ج
5.عنوان کے سامنے طویل فقرہ نہ لکھیں مثال کے طور پر
عنوان:فیس معافی کے لیے درخواست لکھیں۔بلکہ یوں لکھیں
عنوان:درخواست برائے فیس معافی
6.جناب عالی !کیسے اور کہاں تحریرکریں۔
جناب عالی!صفحہ پر دائیں طرف یا پھر درمیان میں لکھیں ۔
کریں۔یاد رکھیں کہ جناب عالی کے بعد ندائیہ کی علامت ! لگانا ضروری ہے۔جنابہ عالیہ
،جناب عالیہ اور جناب اعلی بھی درست نہیں ان کا استعمال مت کریں۔۔جناب عالی کے
اوپر کھڑی زبر بھی مت لگائیں۔
7.نفس مضموں کا آغاز کیسے
کیا جائے۔
آپ درخواست کو ان الفاظ سے شروع کر سکتے ہیں
مودبانہ التماس ہے کہ۔۔۔۔
گزارش ہے کہ۔۔۔۔
نہایت ادب سے ملتمس ہوں کہ۔۔۔۔
8.درخواست میں لفظ برائے مہربانی
مت تحریر کریں۔ بلکہ براہ مہربانی
تحریر کریں ۔
9.درخواست کے اختتام پر نیچے بائیں طرف العارض لکھیں۔آپ عرض گزار بھی لکھ سکتے ہیں۔
. لعارض کے نیچے آپ کا تابع فرماں تحریر کریں۔اگر استاد کے نام ہے
تو یہ بہتر ہے۔شخصیت کے مطابق مخلص بھی لکھ سکتے ہیں۔
یاد رکھیں کہ آپ کا
تابع دار مت تحریر کریں۔اس کا مطلب اپ کو تبع رکھنے والا یعنی آپ کو نوکر
رکھنے والا کے ہیں۔
11.درخواست میں بائیں
طرف تاریخ لکھیں۔ ۱۱۔مئی2023ء
درخواست برائے فیس معافی
کالج کے پرنسپل کی خدمت میں درخواست برائے فیس معافی
بخدمت جناب پرنسپل،کالج،شہر ا۔ب۔ج
عنوان:فیس معافی
جناب عالی!
مودبانہ التماس ہے کہ میں ایک سال سے آپ کے ادارے میں زیر
تعلیم ہوں۔میرا شمار کالج کے لائق طلبا میں ہوتا ہے۔کزشتہ برس کا امتحان میں نے
اچھے نمبروں سے پاس کیا ہے۔اس کے علاوہ صوبائی سطح پرتقریری مقابلوں میں کالج کے
لیے اول انعام بھی حاصل کر چکا ہوں۔
میرے والد ایک کارخانے میں ملازم تھے ۔دوماہ سے کارخانہ بند
ہوچکا ہے اور والد محترم کو کہیں ملازمت نہیں مل رہی ۔اس وجہ سے گھر میں فاقوں کی
نوبت آگئی ہے۔والد صاحب میرے تعلیمی اخراجات پورے نہیں کر سکتے ۔مجھے تعلیم حاصل
کرنے کا بے حد شوق ہے۔آپ سے گزارش ہے کہ میری گزشتہ کارکردگی مد نظر رکھتے ہوئے
میری فیس معافی فرمادیں تاکہ میں اپنا تعلیمی سفر جاری رکھ سکوں۔امید ہے کہ آپ
درخواست پر ہمدردانہ غور فرماتے ہوئے احکامات صادر فرمائیں گے۔
العارض
۲۔جولائی2023 ء
نام: الف۔ب۔ج
امتحانی حوالے سے اچھے نمبر حاصل کرنے کے لیے رسید لکھنے کا طریقہ