raseed naveesi.urdu mein raseed likhny ka tareeqa |
رسید نویسی
رسید کیا ہے
رسید فارسی زبان کا لفظ ہے جس کے معنی’’ پہنچنا ‘‘کے
ہیں۔اصطلاح میں اس سے مراد وہ دستاویز ہے
جو اشیاء کے لین دین کے موقع پر تحریر کی جاتی ہے۔
رسید لکھنے کے چند اہم اصول
رسید لکھنے کے اہم اصول درج ذیل ہیں جن پر عمل کرکے درست انداز سے رسید تحریر کر سکتے ہیں۔
.1رسید میں سب سے اوپر باعث
تحریر آں کہ(آنکہ) لکھتے ہیں
.3جو شے فروخت کی جارہی ہو اس کی تفصیلات درج کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر موٹر
سائیکل فروخت کی رسید میں کمپنی کا نام،ماڈل،رنگ،نمبر۔
4.خریدنے والے کا نام اور ولدیت پتہ لکھتے ہیں۔
5.رسید میں دو گواہ لازمی
ہیں۔مقرر کردہ جگہ پردونوں کا نام،پتہ،شناختی کارڈ نمبر لکھتے ہیں۔
6.لفظ العبد کے نیچےرسید لکھنے
والے کا نام اور پتہ تحریر کیا جاتاہے۔۔
7.رسید میں تاریخ کا اندرج اس کا
لازمی جزو ہے۔ جو آخر میں لکھتے ہیں
نوٹ:رسید وہ لکھتا ہے جس نے رقم کوئی شے فروخت کرکے رقم وصول کی ہو۔ اسے العبد
کہتے ہیں
رسید کا خاکہ(Raseed ka Pattren)
Raseef Ka pattren.رسید کا خاکہ |
امتحانی حوالے سے رسید اردو پرچہ کا اہم سوال ہے،انٹر میڈیٹ
کے پرچہ میں یا تو رسید دی جاتی ہے یا درخواست لکھنے کا کہا جاتا ہے۔دونوں میں انتخاب
یا چوائس نہیں ہوتی۔رسید کو دیے گئے خاکہ کے مطابق لکھ کر آپ امتحانی میں زیادہ
سے زیادہ نمبر حاصل کر سکتے ہیں۔
رسید کا خاکہ
رسید برائے فروخت موٹر سائیکل
باعث تحریر آنکہ
مبلغ ساٹھ ہزارروپے(50،000)نصف جن کے مبلغ تیس ہزار روپے (25،000)ہوتے ہیں۔بابت قیمت فروخت ایک عددموٹرسائیکل کمپنی ہنڈا70سی سی،رنگ سرخ،ماڈل 2018ء،رجسٹریشن نمبرایل۔ایچ۔کے1213ازاں محمد احسن ولد خادم علی سے ساکن لاہور سے نقد وصول پاکر سید لکھ دی ہے تاکہ سند رہے اور بوقت ضرورت کام آئے۔
گواہ شد العبد گواہ شد
نام:۔۔۔۔ نام:۔۔۔۔ نام:۔۔۔۔
ولدیت: .... ولدیت:.... ولدیت:….
پتہ:۔۔۔۔ پتہ:.... پتہ:....
پتہ: ...... شناختی کارڈ:... شناختی کارذ:۔۔۔
۲مئی۲۰۲۳ء