کریکٹر سرٹیفکیٹ کی درخواست
بخدمت جناب پرنسپل ،گورنمنٹ کالج، ا۔ب۔ج
عنوان:درخواست برائے حصول کریکٹر سرٹیفکیٹ
جناب عالی!
مودبانہ التماس ہے کہ میں
سال2021.2023 میں آپ کے کالج میں زیر تعلیم رہاہوں۔میرا
گروپ پری میڈیکل تھا۔میں نے بورڈ کے امتحان میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا اس
سلسلہ میں کالج کی طرف سے مجھے اعزازی شیلڈ اور نقد انعام سے بھی سرفراز کیا
گیا ۔
دوران
تعلیم اساتذہ کرام اور طلبا سے میرا رویہ مثالی رہا ہے۔میرا
شمار کالج کے محنتی اور فرماں بردار طلبہ میں ہوتا رہا ہے۔یہی وجہ ہے کہ مجھ پر
اساتذہ کرام کا خاص دست شفقت رہا۔میں کالج کی کرکٹ ٹیم کا کپتان رہا اور
صوبائی سطح کے مقابلوں میں کالج کے لیے ٹرافی حاصل کی ۔اس کے علاوہ کالج کی ادبی
تنظیم کا صدر بھی تھا۔
جناب
عالی!اب مجھے اعلی تعلیم کے لیے میڈیکل کالج داخلہ حاصل کرنا ہے۔ جس کے لیے کریکٹر
سرٹیفیکٹ کی ضرورت
ہے۔آپ سے گزارش ہے کہ میری گشتہ
کارکردگی مدنظر رکھتےہوئے عمدہ
چال چلن کا تصدیق نامہ عطا فرمائیں تاکہ اپنا تعلیمی سفر جاری رکھ سکوں۔آپ کی عین
نوازش ہوگی۔
11مئی2023ء
العارض
آپ کا تابع فرماں شاگرد
ا۔ب۔ج
پروفیسراشفاق شاہین، پنجاب کالج (شعبہ اردو)
application for character certificate in urdu
امتحانی نکتہ نظر سےکریکٹر سرٹیفکیٹ کے لیے درخواست