Ticker

6/recent/ticker-posts

فیصل زمان چشتی کی زیر صدارت ادب ساز کا آن لائن مشاعرہ

 

AdabSaz-Online Mushaira-Sadarat.Faisal Zaman Chishti-Maizban.Ashfaq Shaheen- -ادب ساز آن لائن مشاعرہ۔اشفاق شاہین-فیصل زمان چشتی
Faisal Zaman Chishti Ki Sadart Mein Adabsaz Ka Mushaira.Maizban Ashfaq Sshaheen


  

معروف شاعر،حلقہ ارباب ذوق لاہور کے جوائنٹ  سیکرٹری فیصل زمان چشتی کی زیرصدارت ادبی تنظیم ادب ساز کی طرف سے آن لائن مشاعرہ کا نعقاد ہوا۔مشاعرہ میں مہمان خصوصی اشتیاق زین(یو۔کے) اور محبوب صابر(سیالکوٹ) تھے۔اس تقریب میں آغر ندیم سحر(لاہور)امجد مرید(پھالیہ)امین عاصم(کوٹلہ) قمر صدایقی(سرائے عالم گیر)مہدی چوہان،سلیم سندھو(گجرات)شریک ہوئے۔یہ شعری تقریب ادب ساز کے یو ٹیوب چینل پر لائیو پیش کی گئی۔مشاعرہ کے میزبان اشفاق شاہین(گجرات) تھے۔شعرا کے کلام سے انتخاب پیش خدمت ہے۔

اشفاق شاہین(گجرات)

زمانے میں کچھ ایسی بھی جفاکاری نہیں ہوتی

تری جانب سے سکھ کی نیند بھی جاری نہیں ہوتی

آغر ندیم سحر(منڈی بہاوالدین)

ثراغوں کو بجھنے کا سبب مل بھی سکتا ہے

مر بھی سکتی ہے محبت کی کہانی مرے دوست

مہدی چوہان(گجرات)

تمھیں وہ پھول ہو خوش رنگ جس کی پتیاں مل کر

چمن زار محبت کو گل و گل زار کرتی ہیں

امین عاصم(کوٹلہ)

اک مداری کی طرح ہم تو یہاں رہتے ہیں

کیوں نہ دنیا کو نیا کھیل دکھایا جائے

ارشد محمود ارشد(سرگودھا)

جو منظر دل کا ہوتا ہے وہ چہرے سے جھلکتا ہے

ہمارے سامنے سب سے اداکاری نہیں ہوتی

اشتیاق زین(یوکے)

کام آسان کہاں تھا جو میں کر آیا ہوں

میں ترے شہر سے چپ چاپ گزر آیا ہوں

محبوب صابر (سیالکوٹ)

میں شعر کہتا ہوں اور نقش بنتے جاتے ہیں

مری غزل مجھے کوزہ گری سکھادے گی

فیصل زمان چشتی(لاہور)

زوال عمر ہے سائے سروں سے ڈھلنے لگے

معاملات جو ہاتھوں میں تھے نکلنے لگے

تمھاری یاد نے زخموں کو زندگی بخشی

تمھارے ہجر کی آتش سے غم پگھلنے لگے

تمھارا درد ہے لاچار کرکے چھوڑے گا

ذراسی دیر میں فیصل نہیں سنبھلنے لگے

......

شہر چھوڑا ہے مضافات میں آبیٹھے ہیں

چھت کے ہوتے ہوئے برسات میں آبیٹھے ہیں

جب سے روٹھا ہے پرندے بھی شجر چھوڑ گئے

اس سےبیھٹے ہیں تو اوقات میں آبیٹھے ہیں