Aalam Khursheed KKi Sadarat Main AdabSaz Ka Online-Live Mushaira-Maizban.Ashfaq shaheen |
اشفاق شاہین
کہاں بستی میں ہم ہر اک حسیں سے چائے پیتے
ہیں
جہاں چاہت میسر ہو وہیں سے چائے پیتے ہیں
نعیم رضا بھٹی
منتشر ہو جاو گے
ہو گی جب دو لخت نیند
ارشد محمود ارشد
عجلت تھی جانے کون سی اے کوزہ گرا تجھے
اک مضطرب سی روح کو پہنا دیا بدن
امجد میر
اب کسی اور کہانی میں مجھے ڈھلنا ہے
میں زمانے کے فسانے سے نکل آیا ہوں
وقار افضل
کہیں نہیں ہے کہیں نہیں,کہیں بھی نہیں
کوئی بتائے کہ اس پر مجھے یقیں بھی نہیں
عالم خورشید
عجب ہے ماجرا سب کو گماں ہے
کہ ہم اچھے ہیں اور دنیا بری ہے
مرے جاتے ہیں اس کی آرزو میں
مگر کہتے ہیں دنیا عارضی ہے
Adabsaz|ashfaq shaheen