Ticker

6/recent/ticker-posts

Siaq o Sabaq Aur Tashreeh|سیاق و سباق اور تشریح کا طریقہ

 

Siaq o Sabaq Aur Tashreeh
Siaq o Sabaq Aur Tashreeh|سیاق و سباق اور تشریح کا طریقہ

عبارت کا سیاق و سباق اور تشریح کیسے لکھیں

سیاق و سباق کا سوال انٹرمیڈیٹ اردو پارٹ ٹو کے پرچے کا تیسرا سوال ہے سیاق و سباق کا سوال یوں آتا ہے

درج ذیل میں سے کسی ایک عبارت کی  تشریح بحوالہ سیاق و سباق کریں سبق کا عنوان اور مصنف کا نام بھی لکھیں۔

یہ 15 نمبر کا سوال ہوتا ہے اور اس کے نمبروں کی تقسیم یوں ہوتی ہے۔1+1+1+3+10=15

مصنف کا نام:ا

سبق کا عنوان:1

سیاق و سباق:3

تشریح:10

سیاق و سباق کتنا لکھنا چاہیے

 گیارھوں اور بارہویں جماعت کے لیے سیاق و سباق 8 سے 12سطور لکھنا ہوتا ہے۔ پنجاب بک بورڈ کی سرمایہ اردو کتاب میں اتنا ہی بتایا گیاہے۔اس سے زیادہ نہ لکھیں۔

سیاق و سباق کیا ہے

ڈکشنری میں سیاق  کے معنی  علم حساب کتاب کے ہیں۔ جب کہ سباق کے معنی سبقت لے جانے والا کے ہیں۔

سیاق و سباق سے مراد یہ ہے کہ

آگے پیچھے کی عبارت یا کلام جس سے مفہوم سمجھ میں آجائے

اقتباس کے بارے میں بتابا کہ عبارت کس سبق سے لی گئی ہے اور سبق کے مصنف کا کیا نام ہے۔

سیاق و سباق کی اقسام

سیاق و سباق دو طرح کا ہوتا ہے

مثالی  سیاق و سباق Misali siaq Sabaq

مثالی سیاق و سباق میں بتایا جاتا ہے کہ پرچہ میں دی گئی عبارت سبق میں کہا ں سے لی گئی ہے۔اس پیرہ سے پہلے کیا بتایا جارہاتھا اور دی گئی عبارت کے بعد کیا بتایا گیا ہے۔یعنی دی گئی عبارت سے بالکل پہلے اور بلکل بعد میں جو کچھ سبق میں لکھا ہوا ہے وہ بتانا ہوتا ہے۔مثالی سیاق و سباق میں یہ دقت ہے کہ آپ ہر پیرہ گراف کے لیے الگ سیاق و سباق لکھنا پڑے گا۔اس کی نسبت اجمالی سیاق و سباق بہت آسان ہے۔آئیے دیکھتے ہیں۔

اجمالی سیاق و سباق Ijmali Siaq o Sabaq

یہ بہت آسان طریقہ ہے۔اس طریقہ کے تحت اس سبق کے اہم نکات یعنی مین پوائنس آٹھ سے بارہ سطوروں میں لکھ دیے جاتاے ہیں جس سبق سے وہ عبارت لی گئی ہو۔ گویا سبق میں جہاں سے بھی عبارت آجائے آنکھیں بند کرکے اس سبق کے آٹھ سے بارہ اہم نکات لکھ دیں۔

 

تشریح Ibarat ki Tashreeh

پرچہ اردو سال اول اور سال دوم کے سیاق و سباق والے سوال میں تشریح والے حصہ کے 10نمبر ہوتے ہہیں ۔امتحانی حوالے سے تشریح کا مقصد یہ جاننا ہوتا ہے کہ طلبہ عبارت کو کتنا سمجھتے ہیں۔اور اس کی وضاحت کرنے کی کس قدر صلاحیت رکھتے ہیں۔

تشریح میں کیا لکھنا چاہیے۔

دی گئی عبارت کی تشریح کرتے ہوئے مشکل الفاظ کے معانی استعمال کریں ۔تشریح میں اگر کوئی تلیمح Talmeeh استعارہ istara، تشبیہ tashbeeh یا کوئی اور صنعت استعمال ہوئی ہے تو اس کی وضاحت کریں

تشریح میں سبق سے بھی مدد لے سکتے ہیں

تشریح میں حوالہ جات Hawalajat یعنی اشعار،اقوال،ضرب المثال،حدیٹ وغیرہ بھی لکھیں جو آپ کی تشرح کی کی مزید وضاحت میں مدد کریں۔تاہم غیر متعلقہ حوالہ جات نہ دیں۔تشریح عام طور پر دی گئی عبارت سے تین گنا زیادہ ہوتی ہے۔تاہم آپ پرچہ میں کم ازکم تیں ساڑھے تین صفحات لکھیں۔

اگر آپ تشریح اور سیاق و سباق والا سوال پیٹرن کے مطابق حل کرکے زیادہ سے زیادہ نمبر حاصل کرسکتے ہیں۔