2.AdabSaz-Online Mushaira-Maizban Ashfaq Shaheen-Sadarat Dr Qamar Siddiqi-ادب ساز آن لائن مشاعرہ۔اشفاق شاہین-ڈاکٹر قمر صدیقی |
ادب ساز کے زیر اہتمام ڈاکٹر قمر صدیقی کی صدارت میں آن لائن مشاعرہ
گزشتہ روز ادبی تنظیم ادب ساز کے زیر اہتمام آن لائن مشاعرہ کا انعقاد عمل میں آیا۔جس کی صدارت ڈاکٹر قمر صدایقی نے کی۔یہ تقریب فیس بک کے ادب ساز چینل پر لائیو پیش کی گئی۔مہمان شعرائے کرام میں محمد سلیم سندھو،ںدیم اصغر،سید غلام مجتبی،ارشد شاہین،عتیق الرحمن صفی اورر ڈاکٹراحسان گھمن تھے۔کھاریاں سے گل بخشالوی شریک نہیں ہو سکے۔اس آن لائن تقریب کے میزبان اشفاق شاہین تھے۔تقریب میں غزلیات کے ساتھ ساتھ6 ستمبر کے حوالے سے کلام پیش کرکے پاک فوج کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیاگیا۔اس لائیو مشاعرہ میں پیش کیے گئے کلام سے انتخاب قارئین کی خدمت میں پیش ہے۔
اشفاق شاہین
چند نعتیہ اشعار
ان کے ہی دم قدم سے فروزاں ہے کائنات
ہے اسوہ رسول خدا ہی رہ نجات
جوں ہی پڑھا درود پڑھا میں نے جب سلام
آسانیوں میں ڈھلنے لگیں ساری مشکلات
۔۔۔۔
وطن تجھ پہ قرباں مرا دل مری جاں
سدا تو سلامت رہے اس جہاں میں
احسان گھمن
تصویر جو منظر سے نکالی نہیں جاتی
اس واسطے ہی آنکھ سے لالی نہیں جاتی
میں کیوں نہ اسے آنکھ کا سرمہ ہی بنا لوں
وه خاک جو پیروں سے اچھالی نہیں جاتی
عتیق الرحمن صفی
دنیا کے کام کاج کی باتیں بھی کیجیے
لیکن مرے مزاج کی باتیں بھی کیجیے
مجھ کو مریض عشق سمجھتے ہیں آپ اگر
تو پھر مرے علاج کی باتیں بھی کیجیے
ندیم اصغر
مری بگڑی ہوئی سکھ چین سے عاری دنیا
نعت سرکار کہی اور سنواری دنیا
۔۔۔
آنکھ دامن میں ہیں سمائے خواب
نیند اتری جگمگائے خواب
مٹھیاں بھر کے پھانک لیتی ہے
آنکھ رات بھر چبائے خواب
سید غلام جتبی
درکِ الفت تھا بے زمانی میں
فصلِ گُل دل کی لامکانی میں
گامزن دھوپ میں سوٸے منزل
ہے یہی دم مری کہانی میں
اب ملے ہو کہ جاں بلب ہوں میں
شوق ملنے کا تھا جوانی میں
ارشد شاہین
جبیں تو خاک پر رکھی ہوئی ہے
نظر افلاک پر رکھی ہوئی ہے
بنابھی دے کوئی صورت الہی
تمنا چاک پر رکھی ہوئی ہے
تسلی کے لیے پتھر کی سل بھی
دل صدچاک پر رکھی ہوئی ہے
ڈاکٹر قمر صدیقی
مجھ کم تریں کے ہاتھ قلم دان نعت ہے
احسان نعت صد احسان نعت ہے
میں حجرہ درود میں رہتا ہوں ہر گھڑی
میرا خیال آجکل ایوان نعت ہے
۔۔۔۔۔۔۔
خرد تقسیم میرے بعد ہوگی
مری تفہیم میرے بعد ہوگی
میں لاتعداد ٹکڑوں میں بٹا ہوں
مری تجسیم میرے بعد ہوگی
ابھی احباب میرا رد کریں گے
مری تعظیم مییرے بعد ہوگی
AdabSaz|adab Saz|Ashfaq Shaheen