Top Dogar, Caravan & Ilmi Books for
NTS Preparation
NTS کے لیے بہترین
کتابیں اور الیکٹرانک ذرائع — مکمل رہنما
این ٹی ایس (National
Testing Service) پاکستان کا ایک اہم ادارہ ہے جو مختلف سرکاری و
نجی اداروں میں ملازمت، داخلہ اور اسکالرشپ کے حصول کے لیے ٹیسٹ لیتا ہے۔ اس میں شک
نہیں ہے کہ NTS کے ٹیسٹ میں کامیابی کا انحصار اچھی تیاری پر
ہوتا ہے، اس لیے مناسب کتابوں کا انتخاب نہایت ضروری ہے۔ اس مضمون میں ہم این ٹی
ایس کی مختلف کیٹیگریز کے لیے موزوں اور مقبول کتابوں پر روشنی ڈالیں گے۔
این ٹی ایس جنرل (NTS General) کے لیے کتابیں
این ٹی ایس جنرل میں عموماً درج ذیل موضوعات شامل
ہوتے ہیں:
v
انگریزی
(Vocabulary, Grammar, Comprehension)
v
ریاضی
(Quantitative)
v
جنرل
نالج
v
کرنٹ
افیئرز
v
اسلامک
اسٹڈیز، پاکستان اسٹڈیز اور جنرل سائنس
این ٹی ایس کی بہترین کتابیں
- "Dogar’s NTS Book by Dogar
Brothers"
این ٹی ایس کے عمومی پیپرز کے لیے یہ سب سے زیادہ استعمال ہونے والی کتاب سمجھی جاتی ہے۔ اس میں تمام مضامین کے MCQs دیے گئے ہیں ۔اور ہر موضوع کی بنیادی وضاحت بھی موجود ہے۔
v
"Caravan
Comprehensive Book for NTS"
کاروان کی یہ کتاب بھی ایک جامع مجموعہ ہے ۔کتاب میں مختلف سیکشنز کو
بہت اچھے انداز میں پیش کیا گیا ہے۔
v
"Advanced
NTS Guide by M. Imtiaz Shahid"
یہ کتاب خاص طور پر ان امیدواروں کے لیے جو قدرے اعلیٰ سطح کی تیاری
کرنا چاہتے ہیں۔
سبجیکٹ کی ترتیب سے این ٹی ایس ٹیسٹ کے لیے کتابیں
انگریزی (English)
- "Exploring the World of
English by Saadat Ali Shah"
یہ کتاب انگریزی کے گرامر اور وکیبلری کے لیے بہت عمدہ ہے۔ اکثر اس میں سے براہ راست سوال آ جاتے ہیں۔
ریاضی اور ذہانت (Math &
IQ)
- "GRE/GAT Mathematics by Dogar
Brothers"
- "Quantitative Aptitude by R.S.
Aggarwal" (قدرے
ایڈوانس، لیکن کنسیپٹ کلیئر کرنے کے لیے بہت فائدہ مند)
جنرل نالج و کرنٹ افیئرز
- "Who is Who & What is What
by Dogar Sons"
- "Caravan General
Knowledge"
- "Ilmi Current Affairs
Digest" ہر ماہ اپ
ڈیٹ ہوتا ہے
پاکستان اسٹڈیز، اسلامیات، اور جنرل سائنس
- "Caravan Pakistan
Affairs"
- "Dogar Islamic Studies"
- "Caravan General Science"
خصوصی این ٹی ایس ٹیسٹ کے لیے کتب
اگر آپ کسی خاص فیلڈ کے لیے NTS ٹیسٹ
دے رہے ہیں جیسے کہ:
- Lecturer Test
- اس مضمون کے متعلقہ سبجیکٹ کی
MCQs والی کتابیں، جیسے Dogar,
Jahangir Series یا
Ilmi کی خصوصی کتب۔
- Educators, PST, EST:
- Dogar Educators Guide
- Ilmi Educators Guide
- GAT (General & Subject):
- Barron's GRE لفظیات اور ریاضی کے لیے
- Dogar GAT General Book
این ٹی ایس کے لیے آن لائن ریسورسز
- NTS کی
آفیشل ویب سائٹ پر موجود نمونہ پرچے۔
- Pakmcqs.com اور
Gotest.pk جیسی ویب سائٹس پر مفت
MCQs کی مشق۔
- Mobile Apps (NTS Preparation Apps
on Play Store)
NTS کی تیاری کے لیے سب سے اہم چیز مستقل
مزاجی، وقت کا انتخاباور درست کتابوں کا انتخاب ہے۔ اگر آپ مذکورہ کتابوں سے تیاری
کریں گے تو ان شاءاللہ کامیابی کے امکانات بڑھ جائیں گے۔ ہر روز تھوڑی تھوڑی مشق
کریں، پرانے پیپرز حل کریں اور کمزور پہلوؤں پر خصوصی توجہ دیں۔
(درج بالا
مضمون صرف مفاد عامہ کے لیے پیش کیا گیا ہے۔)