Intermediate Urdu Ppart 1 Sabaq Aswa e Hasna Ka Khulasa
سبق: اسوہ حسنہ کا خلاصہ،مصنف:سید سلیمان ندوی اردو سال اول
خدا کی محبت کا حقدار بننے کے لیے ہر مذہب نے ایک ہی طریقہ بتایا ہے وہ یہ کہ اس مذہب کے بانی کی نصیحتوں پر عمل کیا جائے۔ اسلام نے بہتر طریقہ اختیار کیا ہے اور پیغمبر کا عملی نمونہ سامنے رکھ دیا ہے۔ اسلام میں دو چیزیں ہیں کتاب اور سنت اور انہی پر عمل کرکے انسان دنیا اور آخرت میں کامیابی حاصل کر سکتاہے۔کی مذہب کے ماننے والوں میں میں داخل ہونے والے افراد ممکن نہیں ہےکسی ایک ہی صنف انسانی سے تعلق رکھتے ہوں مختلف پیشوں اور کاموں سے دنیا کا نظام چل رہا ہے۔ یہاں بادشاہ بھی ہیں ،محکوم بھی فرماں بردار، قاضی بھی ہیں جج بھی اور سپہ سالار بھی۔ ان سب کو اپنی زندگیوں میں ایک نمونے کی ضرورت ہے جو صرف اور پیغمبر اسلام کی سیرت سے ہی حاصل ہوسکتا ہے۔ انسانوں کے ہر گروہ کے لئے آپ کی زندگی میں نصیحت موجود ہے ایک حاکم کے لیے ایک محکوم کی زندگی اور ایک دولت مند کے لیے ایک غریب کی زندگی مکمل نمونہ نہیں بن سکتی اس لیے ضروری ہے ایسی شخصیت کی ضرورت ہے جس کی زندگی رنگ برنگ پھولوں کا گلدستہ ہو۔اس میں ہر کردار پایا جاتا ہو۔ ہم سیکھتے سکھاتے بھی ہیں ،مرتے مارتےبھی ۔کھاتے بھی ہیں کھلاتےبھی ،سوتے بھی ہیں جاگتے بھی یہ سب کام بہتر طور پر سرانام دینے کے لیے لئے ہمیں ایک عملی نمونے کی ضرورت ہے۔ہم تمام حالتوں میں مختلف جذبات کے زیر اثر ہوتے ہیں۔عمدہ اخلاق کی بنیاد اچھے اخلاق پر ہے اس کے لیے ہیں ایک عملی نمونے کی ضرورت ہے جو نبی کریم کی زندگی سے حاصل ہوسکتا ہے زندگی کی مختلف حالتوں عزم، استقلال، صبر، بھروسے اور رضا کے لئے بھی ہمیں ایک مثال کی ضرورت ہے ہر شخص اپنی زندگی کو سنوارنے کے لئے اور اپنی آخرت کو بہتر کرنے کے لئے حضرت محمد کی زندگی سے سبق حاصل کر سکتا ہے ۔اگر دولت مند ہو تو مکے کے تاجر کی پیروی کرو اور اگر غریب ہوں ہو تو شعب ابی طالب میں قید مدینے کے مہمان کی حالت سنو اور اگر بادشاہ ہو تو عرب کے بادشاہ کا حال پڑھو اگر محکوم ہو تو قریش کے محکوم کو دیکھو اگر فاتح ہو تو بدر اور حنین کے سپاہ سالار پر نظر جماو،اگر استاد ہو تو دیکھو کہ کس طرح شاگرد دیکھو حضرت جبرائیل کے سامنے بیٹھنے والے پر نظر جماو۔اگر ثالث ہو تو حجر اسود کو خانہ کعبہ کے کونے میں نصب کرنے والے کو دیکھو. آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی مکمل اور جامع حیثیت رکھتی ہے اور ہر شخص کے لئے ، ہر حال کے لئے اس میں مثالیں موجود ہیں آپ کی ہستی ایک سورج کی مانند ہے جو تتمام چیزوں کو روشنی بخشتا ہے یا پھر ایسے بادل کی ہے جو صحرا اور باغ ہر جگہ برستا ہے۔اور ہر ٹکٹا اس سے فائدہ حاصل کر رہا ہے۔ یہ دنیا انسانی مزاجوں کہ اختلاف کا نام ہے تو جان لیں آپ کی زندگی ہی بہترن نمونہ ہے۔ چنانچہ فرمایا گیا ہے کہ اگر تمہیں خدا کی محبت کا دعوی ہے تو میری پیروی کرو خدا بھی تم سے محبت کرے گا ۔