Dost ki Walida ki Wafat Pr Khatدوست کی والدہ کی وفات پر تعزیتی خط |
تعزیتی خط دوست کی والدہ کی وفات پر
امتحانی
مرکز
۲جون۲۰۲۳ء
پیارے دوست انوار!
السلام
علیکم!
آج صبح
ایک دوست سےآپ کی والدہ محترمہ کے انتقال کی افسوس ناک خبرخبر سنی۔یہ جان کر دل
کو بہت دکھ ہوا۔بچپن کا سارا دور میرے آنکھوں میں گھوم گیا۔جب کبھی آپ کے گھر
آنا ہوتا آپ کی والدہ محترمہ بہت ہی شفقت سے پیش آیا کرتی تھیں۔ مجھے اچھی طرح
یاد ہے کہ جب بھی آپ کے گھر کوئی خاص کھانا بنتا تو وہ میرے لیے آپ کے ہاتھ سکول بھیج دیا کرتی
تھیں۔افسوس!مجھے ان کی وفات کی خبر تاخیر سے ملی اور مجھے ان کے جنازے کو کندھا
دینے کی سعادت نصیب نہ ہو سکی۔وہ بلا شبہ ایک نیک اورنرم دل خاتون۔ تھیں میں نے
اکثر انہیں ہاتھ میں تسبیح لیے ہی ہ
دیکھا۔دعا ہے کہ اللہ پاک ان کی آخرت کی منزلیں آسان فرماے اور اور آپ سب کوصبر
جمیل عطا کرے۔بلاشبہ والدین دنیا کی انمول
ہستی ہوتے ہیں اور ان کا کوئی نعم البدل نہیں ہوتا۔میں ہفتہ کو واپس
پہنچوں گا اور آپ سے مل ملاقات کروں گا۔امید ہے کہ بڑے بیٹے ہونے کے ناطے
آپ گھر والوں کو دلاسہ دیں گے ۔میری طرف سے والد محترم سے تعزیت کیجے گا۔اللہ پاک
ااپ کو اس دکھ کی برداشت کا حوصلہ دے آمین
آپ کا
دوست
ا۔ب۔ج
امتحانی حوالے سے خط میں زیادہ سے زیادہ نمبر حاصل کرنے کے لیے ضروری ہے کہ بتائے گئے خاکہ یعنی پیٹرن کے مطابق خط لکھا جائے۔خط میں اپنا اصل نام یا رول نمبر تحریر نہ کریں۔