بہترین شاعری کا انتخاب|غزل دستار
مرتب۔ گل بخشالوی| تحریر۔اشفاق شاہین۔ گجرات
گل بخشالوی
کھاریاں میں ضوفشاں علم و ادب کے ایسے چراغ کا نام ہے جس کی روشنی 80 کی دہائی سے
اب تک دور و نزدیک کے مختلف علاقوں کو کئی حوالوں سے منور کر رہی ہے۔ انہوں نے
جہاں بطور صحافی اپنا مقام بنایا وہیں اردو کی ترویج واشاعت کے باب میں ایسی خدمات
انجام دیں کہ خود میں ایک ادارہ بن گئے۔ گل کی شخصیت کے کئی پہلو ہیں اور تمام
پہلو اس امر کے متقاضی ہیں کہ ان پر تفصیلی بحث کی جائے تاکہ ان کی صحافتی اور
ادبی خدمات کا کلی طور پر احاطہ عمل میں آئے۔ وہ اخبارات و رسائل کے ایڈیٹر اور
نامہ نگار بھی رہ چکے ہیں ،کتب کے مرتب بھی ہیں، نثر نگار بھی ؛ افسانہ نگار
بھی ہیں اور کالم نگار بھی۔ شاعری میں غزل کے ساتھ ساتھ نعت اور حمد پر بھی ان کی
کئی کتابیں منظر عام پر آچکی ہیں۔ ان پریونیورسٹی کی سطح پر مقالہ جات لکھے جا چکے
ہیں۔ گویا وہ ایسی ہمہ جہت شخصیت ہیں کہ قلم اٹھانے والے ورطہ حیرت میں پڑ جاتے
ہیں کہ یہاں سے شروع کریں یا وہاں سے ۔۔۔اس رنگ پر روشنی ڈالیں یا اس پہلو سے بات
شروع کریں۔ ایسے میں کسی ایک مضمون میں ان کی ادبی تحریک کو دائرہ بند کرنا ممکن
نہیں ہے۔ یہی وجہ ہے کہ راقم الحروف نے آج ان کی صرف ایک تازہ تالیف پر چند سطور تحریر
کرنے کی کوشش کی۔ ان کی تالیف ’’غزل دستار‘‘ میرے مطالعہ کی میز پر ہے۔ گل بخشالوی
اس سے پہلے بھی غزل کے کئی ایک انتخاب پیش کر چکے ہیں۔ 80 کی دہائی میں شائع
ہونے والے شعری انتخاب’’ سوچ رت‘‘ نے جہاں اس میں چھپنے والے شعراء کو قومی سطح پر
متعارف کرایا وہیں ادبی منظر نامہ میں ان کا شمار ادبی خدمت گاروں کی صف میں ہونے
لگا۔ تب سے اب تک یہ سلسلہ برقرار ہے۔ انتخاب کی اشاعت سے قبل وہ بار بارشعرا
رابطہ کرتے ہیں؛ انہیں پیغام دیتے ہیں اور بڑے تحمل سے مہینوں کلام ارسال کرنے کی
گزارشات کرتے چلے جاتے ہیں۔ اس کے بعد اس
کے بعد جب کتاب چھپ جاتی ہے تو لکھاریوں ادبی اداروں میں مفت تقسیم ہوتی ہے۔قلم
قافلہ کھاریاں کے زیراہتمام 2021 میں چھپنے والی اس کتاب کی قیمت کے خانہ کے آگے
بھی حسب روایت ۔اعزازی کا لفظ تحریر ہے 160 صفحات پر مشتمل اس کتاب میں دو سو سے
زیادہ شعراء کا کلام شامل کیا گیا ہے۔
انتخاب میں شامل شعراء وشاعرات . List of poets included in the book
آزادضمیر انصاری ۔ آزاد مانجھا گڑھی آصف ثاقب ۔ آصف خان صادر
آغا این مظہر ۔ آفتاب خان۔آفتاب عالم ۔ ڈاکٹر آفتاب مضطر ۔آسا صبا خواج۔ آئرین
فرحت ۔ابن عظیم فاطمی ۔ این صفدر۔ ابراہیم شوبی۔احسن نذیر اکمل ۔احسان گھمن ۔
احسان سید افتخار احمد خٹک ۔احمد حنیف جامی ۔احمد علی برقی اعظمی۔ احمد
وصال۔پروفیسر اختر چیمہ۔ ادیبہ بابرعلی ۔ارشد شاہین ۔ ارشد نمودارشد۔ ڈاکٹر اسحاق
وردگ ۔اسد اصغر پیاری۔اسد رضا سحر۔اسد اللہ امواوی ۔اشفاق شاہین ۔ اشفاق انجم ۔
اشفاق چترانوی ۔ اشعرعلی ۔اعجاز عزائی ۔ اعجاز روشن۔اعجاز قریشی ۔ اعظم سہیل ۔
ہارون ۔افتخار شاہد ابوسعد ۔ ڈاکٹر افروز عالم ۔ افروز رضوی ۔فضل ہزاروی۔ اقبال
بالم۔سیدا قبال شارب ۔اکرام اللہ اکرام ۔ اکرام الحق ۔ اکرم وارثی ۔ امتیاز انجم۔
امتیاز ایوب امتیاز ۔امین اوڈ مرائی۔امین عاصم ۔ ڈاکٹر امجد علی بابر ۔ انجم عثمان
۔انجم جاوید ۔ انعام الحق صابری ۔سید انیس جعفری ۔ اوصاف شیخ۔ایوب عادل ۔ ایس ایم
تقی حسین ۔اے آر ساغر ۔ ایم رفیق مغل ۔ایم شیراز انجم ۔ ایم اظہر فیروزی۔ایم اے
گلشن ۔ باسط ادیب ۔ باصرنیم ۔ بختیار احمد ۔ بلال اسعد۔ بلند اقبال ۔بی اے ندیم ۔
پرویز مظفر۔تاثیر جعفری ۔ تاجور سلطانہ ۔ تنویر پھول ۔ تنویر دانش تو قیرسید ۔ ثمر
بکراسوی ثمینہ گل ۔ ثنا اللہ عافی۔جابر نظامی ۔ جاوید صادق ۔ جاوید شاہد ۔ جمیل
قمر ۔جمشید اقبال ۔ جنید آذر حسن سلطان ۔ حنیف شارب۔حسیب جمال۔ پروفیسر حمادخان
حمادزیف۔ حمید اللہ خان ۔حسنین عاقب ۔ خادم حسین خاکسار خادم گیلانی۔خاور چوہدری ۔
خادم رسول عینی۔ خبیب احمد کنجاہی ۔ خرم شاہ ۔ خالد مصطفی ۔ خالق آرزو ۔ خورشید از
ہر۔خورشید انجم پورنوی ۔ دائم ساگر ۔ داوودسید ۔ دل شاداحمد ۔ ذیشان علی عکس ۔ ذکی
طارق بارہ بنکوی ذوق کشمیری۔راجہ حارث دھنیال ۔راحت سرحدی ۔ راز محمد راز ۔رخسانہ
تنویر رضی۔ راشد منصور ۔رشید آفرین ۔ رضوان حیدر۔رضوان رضوانہ رضی ۔رفیق لودھی۔
ریاض ساغر ۔ رئیس حیدر انصر ۔ روبنسن روبی۔ روبینہ ممتاز روبی۔ زاہدانجم، زاہد
حسین زیدی۔ زرقانیم غالب۔ زیب النسازیبی ۔زین العابدین ساحل قادری ۔سائرہ سائرہ۔
سبین یونس۔سرفراز بزی ۔سعد یہ ہمایڈووکیٹ سلطان سکون ۔ سلیم آزاد۔ سلیم جاوید سلیم
فوز سلیم یاور ۔ سید محمد طاہر۔سیدانصر ۔ سیدہ سعد بی ۔سیدہ کوثر منور ۔ سیف
الرحمان صاعد ۔شاداب کو چالی۔ شاز کھرل۔ شادبلرام پوری۔ڈاکٹر شاکر کنڈان شان مصباحی۔
شاہ روم خان ولی شاہ نواز سواتی ۔ شاہدشوق ۔شبانہ زیدی شبین ۔ شبانہ عشرت،شبیر
نازش شفیق راۓ پوری ۔ شفیق مراد۔ شہزاد نیئر ۔شہناز شازی۔ شہیر رضوی ۔ شہزاد بزی
۔شیرین گل را نا۔شوکت محمود شوکت ۔ صائم سنی ۔ صبا عالم شاہ ۔ صائب خان ساگر ۔صاحب
جمالی ۔ صدیق صائب۔ڈاکٹر صوفیہ سطوت۔ ضیاء شاہد ۔ضیاء شہزاد،۔ طارق اسد ۔ طارق
امام کوکب . طارق تای ۔سید طاہر شہرازی ۔طاہرہ اکرام رما طاہرہ رباب ۔ عابد علی
خاکسار ۔عاطف جاوید عاطف ۔ عامر شریف ۔ عابد علی جنون ۔عابدعلیم سہو ۔ عاصم بخاری
۔ عاکف غنی ۔ عامر عباس ناصر اعوان ۔ عارف پرویز نقیب ۔عابد نواب سہارن پوری۔عاصم
عاصی عبدالعزیز عزیز ۔ عبداللہ باصر عبدالرحمان انہیں ۔ ڈاکٹرعبدالباسط راٹھور ملک
عتیق الرحمان۔عتیق الرحمان صفی عدیل شیرازی۔ ڈاکٹر عزیز فیصل عروج زیب ۔ عزیز عادل
عصیم صلیبی۔ عطا اللہ صادق۔عطا اللہ راٹھور ۔ علی رضا زیدی ۔ علی شیدا ۔ عظیم
الحسن عزمی ۔ عظیم انصاری ۔ عمران تنہا عمران یادگیری۔عمر علی عمر ۔ڈاکٹر عمر قیاز
قائل۔ عنبرشیم ۔عین عمر ۔ غلام فرید راجہ ۔ فداحسین ۔ ڈاکٹر فرحت عباس فخر
یاسین۔فرزانہ فرحت فرزاند سید جبار ۔ فرہاداحمد فگار ۔فریدہ انجم ۔ فریدہ خانم ۔
فیروز ناطق خسرو۔ فیضان فیضی۔فیصل مضطر ۔ فیاض ڈوکی ۔کاظم شیرازی ۔کامران مغل کلیم
ضیاء۔ قمر رضا شہزاد قمرصدیقی نیروی۔ قمر عباس قمر۔قیصر فاروقی ۔ گوہر رحمان
مردانوی گل بخشالوی ۔ ماجد جہانگیر ۔ماہی مغل ۔ ماہناز نجمن ۔ماہ نو ماہم۔مجاہد
لالٹین محبوب جھنگوی۔ محبوب کاشمیری ۔مدثر حبیب جامی ۔ مراد ساحل ۔مزمل صفی ۔ م
سرور پنڈ ولوی۔مشتاق دربھنگوی۔ مشتاق قادری مشیراحد مشیر۔ مظفر احد مظفر ۔ معظمہ
نقوی ۔ مقبول احمد مقبول ممتاز منور۔مقدس طاہرہ محمد اعجاز التاثیر ۔ محمد انیس
انصاری ۔ محمد ارباب بڑی ۔ محمد اکبر خان محمد تقی راجپوتمحمد زین العابدین ساحر
محمد زبیر ساہی ۔ محمد عثمان منور محمد صاحب خان ساگر ۔ محمد عمر محمد علی ایاز ۔
محمد علی سوز۔ممتاز ملک پروفیسر ڈاکٹر منور ہاشمی ۔ڈاکٹر منور کنڈے۔منظور احمد
بزمی ۔ منزہ سحر ۔ منصور فائز نیر جعفری۔مہدی بخاری ۔ نادرہ ناز ۔ ناز ہاشمی ۔ ملک
ناصر داوود ۔ نداعارفی ۔ نذیر اظہر کشیاری، ۔ ندیم اسلم نذر فاطمی۔نزہت جہاں ناز
نعیم رسول شاکر ۔ نعیم اختر اعوان نسیم شاہانہ میں ۔ ۔ ڈاکٹر نجم الہدی ۔ نورالدین
ثانی۔نواز شاہی ۔نفیسہ حیا۔ یاسین کنہر ۔ یامین سلطانہ،۔ یاسمین حزیں ۔ ڈاکٹر یونس
فہیم ۔ وفا چودھری ۔وقار جونپوری۔پروفیسر وکٹوریہ پیٹرک امرت ۔ ڈاکٹر ہارون الرشید
تبسم شامل ہیں
ابتدائی صفحات میں غزل دستار کے عنواں سے سلطان سکون کی تحریر
کے دی گئی ہے۔ ’’ادب اور صحافت کا یہ گل‘‘ سید جاوید نقوی ضلعی انفارمیشن آفیسر
گجرات کی مختصر تحریر ،’’گل بخشالوی اور اور انتخاب غزل‘‘ڈاکٹر ہارون رشید، ’’گل
بداماں‘‘ فیروز ناطق خسرو ’’فرض کا قرض‘‘ پروفیسر حماد خاں’’خراج تحسین‘‘ افضل
ہزاروی ،’’ادب کا خاموش خدمت گار‘‘ امین اوڈیرائی، رہروان شوق ’’طارق تاسی’’۔خدمت
اردو ‘‘نظم تنویر پھول۔ کی آرائ موجود ہیں۔ پھر مولف کا مختصر مضمون’’ پہلا غزل
انتخاب سوچ رت‘‘ شامل ہیں ۔اس کے بعد شعرا
کے کلام کا آغاز ہوتا ہے اس انتخاب کی نمایاں خصوصیات درج ذیل ہیں
· کتاب
میں پاکستان بھارت سمیت دیا بھر سے شعراء کا کلام شامل کیا گیا ہے۔
· ہر
غزل 5 اشعارپر مشتمل ہے
· غزل
کے نیچے شاعر کا نام اس کی مادری زبان فون نمبر ای میل اور گھر کا پتہ درج ہے۔
· کتاب
کی کوئی قیمت نہیں ہے ۔
· یہ
کتاب شعرا کے علاوہ کوئی بھی مفت منگا سکتا ہے۔
ایسے خوبصورت انتخاب پر گل بخشالوی مبارک باد کے مستحق ہیں امید
ہے کہ ان کے دیگر انتخاب کی طرحی یہ بھی ہردلعزیزی کی منازل طے کرے گا اور
ادب کے باب میں ایک دستاویز ثابت ہوگا ۔آنے والے دور میں محققین کتاب میں شامل
کلام سے اس دور کے رجحانات کا جائزہ لے سکیں گے ۔