Faiz Ahmad Faiz K Walid Ka Bachpan |
Faiz K walid K Halat E Zindgi
سیالکوٹ پاکستان کے صوبہ پنجاب کا ایک مشہور و معروف تجارتی
شہر ہے جو کھیلوں اور چمڑے کی مصنوعات کی وجہ سے دنیا بھر میں خاص پہچان کا حامل
ہے. اس کے علاوہ اس کی بڑی پہچان وہ دو بڑی علمی
اور ادبی شخصیات ہیں جنہوں نے اس سرزمین پر جنم لیا اور بیرونی دنیا میں پاکستان
کا نام روشن کیا. بلاشبہ ان میں ایک ہمارے قومی شاعر علامہ
اقبال ہیں اور دوسری شخصیت فیض احمد فیض کی ہے .فیض
احمد فیض کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ نارووال کے نواحی گاؤں قادر کوٹ میں پیدا
ہوئے اب نارووال وال ایک
ضلع کا درجہ پا چکا ہے ہے۔ انیس سو گیارہ کو فیض احمد فیض نے جب جنم لیا ، اس وقت
ان کا کی پیدائش کی تاریخ کا اندراج اندراج بلدیہ سیالکوٹ میں ہوا ۔بعد میں فیض
احمد فیض کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ انہوں نے خود سیالکوٹ میں اپنی تاریخ پیدائش
کی تحقیق بھی کرائی اس حوالے سے وہ تحریر کرتے ہیں
’’تاریخ پیدائش کاغذات سچ 1911 درج ہے جب کہ سیالکوٹ کے دفتر
بلدیہ سے پیدائش کے اندراج حالت دیکھ کر صحیح تاریخ معلوم کی تحقیق کے مطابق 13
فروری 1911 درج ہے‘‘
فیض احمد فیض نے ایک امیر گھرانے میں آنکھ کھولی جہاں دنیا کی ساری سہولتیں موجود تھیں۔ ملازموں کی ایک
بڑی تعداد ان کی خدمت پر مامور ہوتی تھی ۔ان کے والد چوہدری سلطان محمود شہر کے
بڑے لوگوں کے ساتھ تعلقات تھے ۔ اہم شخصیات کا ان کے گھر آنا جانا رہتا تھا اس کے
لیے الگ مہمان خانہ بنایا گیا تھا تھا ۔سلطان محمود خان نے اپنی زندگی میں جس طرح محنت
کی اورمعاشرے میں اپنا مقام بنایا یہ ایک لمبی داستاں ہے۔ ایسی محنے اور تن دہی کی
مثالین بہت کم ملتی ہیں۔۔ چوہدری سلطان محمود کی ابتدائی زندگی انتہائی کٹھن حالات
اور مسلسل محنت سے عبارت تھی۔سلطان محمود کے والد یعنی فیض کے دادا اگرچہ علاقہ میں
عام زمین دار تھے لیکن میں گاؤں میں خاص مقام حاصل تھا ۔تاہم ان کے فوت ہونے کے
بعد انہوں نے جو زمین چھوڑی بہت کم تھی۔ جب کہ اولاد زیادہ تھی۔ جوزمیں فیض احمد فیض
کے والد کے حصے میں وہ برائے نام تھی۔ وفات کے بعد وہ دو روٹی وقت کی روٹی کے لیے
محتاج ہوگئے ۔زمین کا ٹکڑا جو ان کے حصے میں آیا وہ کھتی باڑی کے لیے بہت کم تھا۔
انہوں نے مویشی پالنے کا کام شروع کیا۔ ایسے گھرانے میں جہاں دو وقت کا گزارا مشکل
ہوتا ہوں بچوں کی تعلیم کو زیور سے آراستہ کرنا کیسے ممکن ہو سکتا ہے چودھری صاحب
کو میٹرک تک تعلیم حاصل کرنے کے بعد لاہور کے سکول میں داخلہ مل گیا جہاں مسجد کے
حجرے میں ان کے رہائش کا بندوبست ہوا وہیں پاس موچی دروازے کے قریب ان کو کو ایک
ہائی اسکول میں داخل کرادیا گیا جہاں وہ روزگار کی تلاش کرتے اور تعلیم بھی حاصل ۔
یہاں سے ان کیی قسمت سنورنا شروع ہوتی ہے۔وہین ان کی ملاقات ایک افغان کونسلر امیر
محمد خاں سے ہوتی ہے جوچوہدری سلطان محمود کی فارسی
زبان کی گئی تقریر سے متاثر ہوکر انگریزی کے بارے میں استفسار کرتا ہے اور جب
سلطان محمود اس کی طرف سے دیئے گئے خط کا انگریزی ترجمہ کر دیتے ہیں تو انہیں
ترجمی نگاری کے لیے ملازم رکھ لیا جاتا ہے۔ اس سے فیض کے تعلیمی اخراجات پورے ہونے
لگتے ہیں۔ یہی کونسلر افغانستان جا کر شاہی دربار میں سفارش کرتا ہے اور سلطان
محمود کو وہان بلالیا جاتا ہے۔ جہاں انہوں نے اپنی وہاں انہوں نے بہت نام کمایا
اور پھر واپس اپنے ملک لوٹے اور جہلم میں قیام کیا اور اس کے بعد سیالکوٹ میں
مستقل سکونت اختیار کی جہاں فیض احمد فیض کی پیدائش عمل میں آئی۔