میر حسن کی مثنوی سحرالبیان کے کرداروں کا تجزیہ
Sehr-ul-Bayan Characters Analysis
اگر اردو ادب کی تاریخ کا جائزہ لیا جائے تو شعروادب میں بعض فن پارے اپنی
انفرادیت کی وجہ سے خاص مقام کے حامل نظر آتے ہیں۔شعری ادب میں مثنوی سحرالبیاں
بھی کتاب ہے جو اردو کے کلاسیکی ادب میں اپنے مصنف میرحسن کی پہچان ثابت ہوئی۔میر
حسن کا تعلق شاعروں کے خاندان سے تھا۔انہوں نے اردو میں شاعری اور نثر کی متعدد
کتب تحریر کیں۔لیکن سحرالبیاں نے انہیں لازوال شہرت سے ہمکنار کیا۔یہ داستاں اگر
چہ حسن و عشق کی ایک روایتی داستان ہے اور اس جیسی درجنوں کہانیاں اور داستانیں
اردو زبان میں پہلے بھی لکھی جاچکی تھیں۔لیکن میر حسن کے انداز بیاں اور فنکاری نے
اسے دوسری کہانیوں سے ممتازبنادیا ہے۔آئیے دیکھتے ہیں کہ مصنف اس کہانی میں کردار
نگاری کے حوالے سےکس قدر کامیاب رہا ہے ۔
مثنوی سحرالبیاں کے اہم کردار
شہزادہ بے نظیر: سحرالبیان کا ہیرو
سحرالبیان مثنوی کا ہیرو شہزادہ بدر منیر ہے۔ساری
کہانی اس کے گرد گھومتی ہے۔یہ کسی بادشاہ کے کے گھر بڑی دعاوں کے بعد پیدا ہوا
لیکن اس کی قسمت میں دربدر بھٹکنا لکھا ہوا تھا۔اس کی پیدائش پر نجومیوں نے بتادیا
تھا کہ اسے دس سال تک کھلی فضا میں نہ لایا جائے ورنہ وہ مشکلات کا شکار ہوگا۔اور
اسے ملک چھوڑنا پڑے گا۔بڑی احتیاط کے باوجود ایک رات اسے کھلے آسماں تلے سوتادیکھ
کرایک ماہ رخ پری اٹھا لے جاتی ہے۔وہ اسے پرستان کے کسی جنگل میں رکھتی ہے اور
وہاں اسے روز ملنے آتی ہے۔وہ شہزادے کو جادو کا گھوڑا دیتی ہے تاکہ وہ اس کی غیر
موجودگی میں اس پر بیٹھ کر اڑے پھرے اور سیر کر کے وقت گزارے۔شاہزادے کا کردار ایک
بے عمل اور بے شعور شخص کا کردار ہے۔اس میں اتنی صلاحیت نہیں ہے کہ وہ وہاں سے
فرار ہو جائے۔ وہ ایک ایسے روبوٹ کی طرح ہے جسے جو کہا جائے اور جتنا کہا جائے
کردے۔سیر کے دوران جب اس کی ملاقات بدر منیر شہزادی سے ہوتی ہے اور وہ اس کی محبت
میں گرفتار ہوتا ہے تب بھی وہ اسے اڑنے والے گھوڑے پر بٹھاکر فرار نہیں ہوتا۔یہاں
تک اس کے عشق کا پتہ چل جاتا ہے اور وہ اسے قید کردیتی ہے۔شہزادہ قید سے خود آزاد
ہونے کی کوشش بھی نہیں کرتا۔میر حسن نے اس کردار کے روپ میں اس دور کے بے عمل
شہزادوں کے کرداروعمل کا نقشہ کھینچا ہے۔جو عشق لڑانے کے سوا کچھ بھی نہیں کرسکتے
تھے۔ وہ اس کردار کو بے عمل دکھانے میں کامیاب رہے ہیں۔
شہزادی بدر منیر:سحرالبیان کی ہیروئن
شہزادی بدر منیر سحرالبیان مثنوی کی ہیروئن کے طور پر پیش کی گئی ہے۔اس کی ملاقات ایک باغ میں شہزادہ بے نظیر سے ہوجاتی ہے۔دونوں ایک دوسرے کے عشق میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔ سحرالبیان مثنوی کے اس کردار سے یہ پتہ چلتا ہے کہ اس دور میں روایتی شہزادیاں کیسی ہوا کرتی تھیں۔وہ کیسے اپنی سہیلیوں کے سیرکرنے جاتی تھیں۔ ان کے مشاغل کیا تھے۔میرحسن کی مثنوی سے پتہ چلتا ہے کہ شہزادوں کی طرح شہزادیاں بھی مسائل کے حل کے لیے تدبیر کرنے سے قاصر تھیں۔وہ اپنی وزیرزادیوں کے کوششوں کے رحم و کرم پر ہوتی تھیں۔اور اپنے عشق میں کس طرح ان سے مدد لیتی تھیں۔جب شہزادہ بے نظیر کو قید سے چھڑانے کے لیے بدر منیر کوشش نہیں کی ۔اس کردار میں بھی میر حسن اس دور کے شہزادے شہزادیوں کے حقیقی کردار اجاگر کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔کہ وہ کس قدر ناہل ہوتے تھے کہ خود اپنی ذات کے لیے کچھ کرنے سے ھی قاصر ہوتے تھے۔بدر منیر صرف آنسو بہاتی رہی اس نے اپنا محبوب حاصل کرنے کے لیے عملی طور پر کچھ بھی نہ کیا۔
پری ماہ رخ:رقیب کا کردار
اردو داستان اور اردو مثنوی کی فضا کو سحر انگیز بنانے کے لیے جادوگروں،پریوں اور جنات کے کردار تخلیق کیے جاتے تھے۔یہ کردار عام طور پر دو محبت کرنے والوں میں دوری پیداکرتے تھے بعص اوقات یہ دو بچھڑے ہوے دلوں کو ملا دیتے تھے۔کئی کہانیوں میں یہ کسی پر عاشق ہوکر زبردستی اسے اٹھاکر لے جاتے تھے۔مثنوی سحرالبیان میں پری بھی ایک ایسا ہی کردار ہے۔یہ پری شہزادے بے نظیر کو چھت پر سویا ہوا دیکھ کر اس پر عاشق ہوجاتی ہے ۔وہ اسے اٹھا کر پرستان لے جاتی ہے۔اس طرح وہ اسے ماں باپ اور اپنے ملک سے جدا کردیتی ہے۔پری ماہ رخ ایسا کردار ہے جو خودغرضی کا آئینہ دار ہے۔وہ اپنی خواہش کے لیے شاہزادے کو قید کردیتی ہے ۔اسے طرح طرح سے تکلیف پہنچاتی ہے۔پری ماہ رخ کا کردار داستاں کی ضرورت تھا۔یہ وہ کردارہے جس سے کہانی آگے بڑھتی ہے اور مختلف موڑ لیتی ہے۔اسی کی وجہ سے بے نظیر اور بدر منیر کی ملاقات ہوتی ہے۔میر حسن مثنوی سحرالبیان میں پری کا منفی کردار تخلیق کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔
وزیر زادی نجم النساء :ایک مخلص دوست
نجم النساء وزیر کی بیٹی ہے اور شہزادی بدرمنیر کے سہیلی ہے۔وہ اس کی جانثار ہے۔کردار میر حسن نے ایسا ہی تخلیق کیا ہے کہ جیسی پرانے وقتوں میں وزیر زادیاں ہوا کرتی تھیں۔وہ ذہین ہے۔وہ معاملہ فہم ہے،بہادر ہے۔وہ دوست کی قدر کرنا جانتی ہے۔شاہزادی کو خوش رکھنے کا جو فن ایک وزیر زادی کو آنا چاہیے۔وہ سب اسے آتا ہے۔ایسے دانا وزیروں اور وزیرزادیوں کے مشوروں ہی ہے اس دور کے بے عمل بادشاہ اور شہزادے اپنا ملک چلاتے تھے۔مثنوی سحرالبیاں میں وزیر زادی کا کردار ہو بہو اس دور کی وزیر زادی کا عکس ہے۔نجم النساء اپنی دوست شہزادی کی مشکل دور کرنے نکل پڑتی ہے اور آخر کار شہزادہ بے نظیر کو قید سے آزاد کرلیتی ہے یوں وہ دو محبت کرنے والوں کو اپس میں ملا دیتی ہے۔میر حسن اس کردار کو زندگی سے بھرپور بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔
فیروز شاہ کا کردار:سحرالبیان کا معاون کردار
فیروز شاہ بھی مثنوی میں ایک ایسا کردار ہے۔ جس
کی مددسے مصنف کہانی کو اس کے انجام تک پہنچاتا ہےشہزادہ بےنظیر پری ماہ رخ کے
ہاتھوں قید ہوجاتا ہے۔ اسے رہا کرانے کے لیے کسی کردار کی ضرورت پڑتی ہے۔ایسے میں
فیروز شاہ کا کردار کہانی نمودار ہوتا ہے۔یہ ایک مثبت کردار ہے۔اس کی ملاقات
وزیرزادی سے ہوتی ہے۔ وزیر زادی کسی ویرانے میں بین بجارہی ہوتی ہے۔اس آواز کو سن
کر فیروز شاہ کھنچا ہوا چلاآتا ہے۔وہ نجم النسا پر عاشق ہوجاتاہے۔۔یہ دونوں مل کر
بےنظیر کو پری کی قید سے آزاد کراتے ہیں۔یوں مثنوی اپنے انجام کو پہنچتی ہے۔
اردو ادب کی مشہور مثنوی سحرالبیان کی کردارنگاری
میں میر حسن نے اپوری فنکاری سے کام لیا ہے۔ان کے تمام کردار اپنی اپنی جگہ مکمل
اور بھرپور ہیں۔خاص طور پر شہزادہ بے نظیر،شہزادی بدرمنیر اور نجم النساء کے کردار
اس دور کی شاہی زندگی کے آئینہ دار ہیں ۔ان ہی خوبیوں کی بدولت سحرالبیان نے اس
دور کی تمام مثنویوں کو پیچھے چھوڑ دیا اور اور اردو ادب میں لازاول شہرت حاصل کی۔
تحریر:پروفیسر اشفاق شاہین
Sehr-ul-Bayan Characters Analysis سحرالبیان کے کرداروں کا تجزیہ میر حسن کی مثنوی
Sehr-ul-Bayan Key Characters & Their Role سحرالبیان کے اہم کردار اور ان کا کردار
Sehr-ul-Bayan Character Study & Summary سحرالبیان کے کرداروں کی تفصیل اور خلاصہ
Sehr-ul-Bayan Main & Supporting Characters سحرالبیان کے مرکزی اور ضمنی کردار
Sehr-ul-Bayan Story & Character Breakdown سحرالبیان کی کہانی اور کرداروں کی وضاحت
Sehr-ul-Bayan Characters List & Analysis سحرالبیان کے تمام کرداروں کی فہرست اور تجزیہ
Who are the Main Characters in Sehr-ul-Bayan سحرالبیان کے اہم کردار کون ہیں؟
Sehr-ul-Bayan Key Figures & Their Impact سحرالبیان کے نمایاں کردار اور ان کا اثر
Complete Guide to Sehr-ul-Bayan Characters سحرالبیان کے کرداروں پر مکمل گائیڈ