ادب ساز |مشاعرہ
ادب ساز گجرات کے زیرِ اہتمام پہلا عظیم الشان مشاعرہ
رپورٹ( گل بخشالوی)
جدید لہجے کے خوب صورت شاعر اشفاق شاہین ادب ساز کے بانی اور صدر ہیں۔
ڈاکٹر عزیز فیصل صدر ِ مشاعرہ تھے جبکہ مہمانان خصوصی افضل گوہر (سرگودھا) سید انصر( سرا ٓئے عالمگیر) شاہدفیروز( گوجرانوالہ )پروفیسرشیراز ساگر (وزیرآباد )گل بخشالوی (کھاریاں) اورا عجاز حسین بھٹی (اسلام آباد )تھے
گرمی جوبن پر تھی لیکن شعراءکے شاعرانہ جذبات بھی کچھ کم نہ تھے۔
اردو ادب میں اپنی پہچان ، پنجاب کا گجرات ! دریائے چناب کے کنارے گجرات میں اردو ادب کے چاند تارے ، پھول کلیاں اور ان کے پرستار ہی گجرات کی شان ہیں اس لئے ہم گجراتی اپنے ادب دوست گجرات پر فخر کرتے ہیں ۔ ہمارے شاعر دوست اشفاق شاہین اس دور سے ہمارے ساتھ ہیں جب کھاریاں میں قلم قافلہ کے نام سے پہلی ادبی تنظیم کا پودا لگایا گیا تھا آج وہ پودا دنیائے اردو ادب کی پہچان اور اشفاق شاہین اس کے صدر ہیں۔
اشفاق شاہین استاد ہیں شاعر ادیب صحافی اور کالم نگار ہیں ، انہوں نے 2016میں گجرات کی ادبی تنظیم ، حلقہ ارباب ذوق گجرات کی بنیاد رکھی تھی۔
، اشفاق شاہین دور حاضر کے وہ مہکتا گلاب ہیں ۔ جس کے حسن ِ اخلاق اور خوبصورت شاعری نے ان کی ادبی شخصیت اور پہچان کو چار چاند لگا دئے ہیں اور ہم اپنے ادب دوست کی مثالی ادب دوستی پر فخر کرتے ہیں !
کورونا وائرس نے جہاں زندگی کے حسن کو ابر آلود رکھا ہے وہا ں ہم ادب دوست بھی روحانی غذا سے محروم ہو گئے ہیں بالمشافہ ملاقاتوں میں مشاعرہ ہی تو شاعر کی روحانی غذا ہے گو کہ تسکینِ ذہن کے لئے ہم شعراءنے آن لائین مشاعروں کا اہتمام کیا لیکن وہ سواد یعنی لطف نہیں آیا بھلا ہو اشفاق شاہین اور مجھ
گل بخشالوی پر ایم فل کا تحقیقی مقالہ ،، گل بخشالوی کی ادبی خدمات ،، لکھنے والے مقالہ نگار پروفیسر محمد سلیم سندھو ، کا جنہوں نے ادب دوستوں کی مشاورت سے گجرات میں نئی ادبی تنظیم ،ادب ساز گجرا ت کی بنیاد ر کھی اور اس کے زیر ِ اہتمام ا ٓئی ایل ایم کالج گجرات میں اتوار 18 جولائی 2021 ءکوپہلے مشاعرے کا اہتمام کیا ، اسلام آباد سے تشریف لائے ہوئے ہر دلعزیز مزاح نگا ر ڈاکٹر عزیز فیصل صدر ِ مشاعرہ تھے جبکہ مہمانان خصوصی افضل گوہر (سرگودھا) سید انصر( سرا ٓئے عالمگیر) شاہد فیروز( گوجرانوالہ )پروفیسرشیراز ساگر (وزیرآباد )گل بخشالوی (کھاریاں) اورا عجاز حسین بھٹی (اسلام آباد )تھے۔مہمانان اعزاز میں امجد معراج (سرگودھا) نوید اقبال، آفتاب احمد،ندیم اصغر ، تیمور عباس (گکھڑ )مکرم حسین زمزم (گوجرانوالہ) آ غر ندیم سحر (منڈی بہاو ¿الدین)،عقیل عباس (گوجرانوالہ) امین عاصم (کوٹلہ ارب علی خاں )پروفیسر ارشد شاہین (کھاریاں) جب کہ گجرات سے مہمانان اعزاز کے طور پر پروفیسر وقار افضل،پروفیسر خاور بوسالوی، پروفیسر سید غلام مجتبی ، سیدآ فتاب ،عاصم، پروفیسر محمد سلیم سندھو(سیکرٹری تنظیم) ،ڈاکٹر احسان گھمن ،ڈاکٹر عبدالباسط راٹھور،عتیق الرحمن صفی،تنویر دانش، محسن شہزاد ،حبیب احمد ، سعد عظیم اور توصیف تبسم تھے۔
گرمی جوبن پر تھی لیکن شعراءکے شاعرانہ جذبات بھی کچھ کم نہ تھے مشاعرے میں نظامت کے فرا ئض جناب اشفاق شاہین نے سر انجام دیتے ہوئے ادب ساز گجرات کی دعوت پر آنے والے شعراءکو خوش آمدید کہا اور صدرِ مشاعر ہ کی اجازت سے مشاعرے کا باقاعدہ آغاز ہوا۔ مقامی شعراءکے ساتھ مہمان شعراءکی تعداد بھی کچھ کم نہ تھی لیکن پہلی بار دیکھا کہ ہر شاعر نے مشاعرے کے آداب کا احترام کیا ، مقامی شعراءنے مہمان شعراءکو سننے کے لئے صرف ایک غزل پر سنانے پر اکتفا کیا اس کے لئے مقامی شعرا ءکی سوچ اور احساس کی جس قدر بھی تعریف کی جائے کم ہے
مہمان شعرا ءنے بھی وقت کا احساس کیا، اور کمال کر دیا۔ عام طور پر جب شاعر پر مشاعرے میں داد کی برسات ہوتی ہے تو وہ وقت کا احساس بھول جاتے ہیں بعض اوقات تو تالیوں کی گونج میں انہیں جان چھوڑ نے کا اشارہ ملتا ہے لیکن شاعر ا سے بھی داد کر مزید جم جاتا ہے لیکن اشفاق شاہین کے مشاعرے میں مہمان شعراءکو بھی مزید کلام کے لئے کہا جاتا رہا اس لئے کہ مقامی شعراءکے ساتھ مہمان شعراءکا کلام بھی شاعری کے بلند ترین مقام پر تھا مشاعرے کے دوران شاعر پسینے میں نہاتے رہے لیکن ان کی زبان پر داد اور چہروں پر مسکراہٹ کھیلتی رہی اور سامعین نے بھی داد دینے میں کنجوسی نہیں کی اور شعراءنے اردواور پنجابی میں اپنے کلام سے ادب ساز گجرات کے پہلے مشاعرے کی تاریخ رقم کر دی ! اشفاق شاہین اور پروفیسر محمد سلیم سندھو ، یقینی طور پر اس کامیاب مشاعرے کے انعقاد پر مبارک باد کے مستحق ہیں
مشاعرے کے اختتام سے قبل اشفاق شاہین نے مشاعرے میں شریک شعرائے کرام اور آ ئی ایل ایم کالج کے ڈائریکٹر سید انجم گیلانی اور پرنسپل ا ٓئی ایل ایم کالج سید سلیمان حیدر کا بھی کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے تقریب کے لیے ائیر کنڈیشنڈ ماحول فراہم کیا۔اشفاق شاہین نے کہا کہ حلقہ ارباب ِ زوق کے زیر ِ اہتمام مشاعروں کے انعقاد میں بھی ا ٓئی ایل ایم کالج کی طرف سے مسلسل معاونت شامل رہی۔ سید انجم گیلانی خود ادیب ہیں اس لیے ادب سے ان کی محبت قدرتی امر ہے اور اس کے ساتھ ہی ادب ساز گجرات کے زیرِ اہتمام پہلا عظیم الشان مشاعرہ کھانے کے میز پر اختتام کو پہنچا !